پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ،سردار کوڑے سکول سیمی فائنل میں

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ،سردار کوڑے سکول سیمی فائنل میں

لیہ کو 10 وکٹوں سے ہرایا، ارمغان کی تین وکٹیں اور ناقابل شکست 64 رنز

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ سکول پروگرام کے دوسرے راؤنڈ میں سردار کوڑے خان سکول مظفرگڑھ کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مظفرگڑھ کی ٹیم نے حریف جی ایم سی سی ڈسٹرکٹ لیہ کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔مقابلے میں سکول کے آل راؤنڈر ارمغان بلاول نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں ناقابل شکست 64 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔سردار کوڑے خان سکول کی اس کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پرنسپل رانا طاہر بشیر، کوچ محمد شاہد صدیق، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن فراست نواز بابر اور ٹیم منیجر محسن اقبال نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...