زینب گردیزی ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر منتخب
صدارتی نشست پر 25ووٹ لے کر کامیاب،لیجنڈز گروپ نے تینوں نشستیں جیتیں
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایسوسی ایشن آف ینگ جرنلسٹس ملتان الیکشن؛ لیجنڈز گروپ کا کلین سویپ، زینب گردیزی پہلی خاتون صدر منتخب تفصیل کے مطابق ایسوسی ایشن آف ینگ جرنلسٹس ملتان کے انتخابات 2026-2028 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں لیجنڈز گروپ نے تینوں اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کر لیا۔نتائج کے مطابق صدارتی نشست پر زینب گردیزی نے 25 ووٹ حاصل کرکے سید ذوہیب بخاری کو شکست دی، جنہیں 12 ووٹ ملے ، اس کامیابی کے ساتھ زینب گردیزی ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر سلمان ضمیر نے 22 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدِمقابل زاہد عباس ملک کو 15 ووٹ ملے ۔وائس پریزیڈنٹ کی نشست پر ارسلان علی 23 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ عامر چند خان نے 14 ووٹ حاصل کئے ۔انتخابات کا انعقاد ملتان پریس کلب میں کیا گیا۔ انتخابی عمل کی نگرانی سینئر صحافی عبدالجبار مفتی کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیٹی نے کی، جس میں وسیم شہزاد اور جنید انور بطور ممبران شامل تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments