نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

نہر سے نامعلوم شخص کی  لاش برآمد، تحقیقات شروع

وجھیانوالہ (نامہ نگار) تھانہ چھب کلاں کی حدود میں چک نمبر 77/15-L کے قریب میلسی لنک کنال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

 لاش نہر میں بہتے ہوئے پل کے پلر کے ساتھ پھنس گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔ تاحال لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ متوفی کی شناخت اور موت کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...