افواج پاکستان نے عالمی سطح پرملک کا وقار بلند کیا، شاہ عباس

افواج پاکستان نے عالمی سطح پرملک کا وقار بلند کیا، شاہ عباس

امریکہ، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا اہم سفارتی کامیابی ،قومی اتحاد ناگزیر

بوریوالا ،گگو منڈی (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ممتاز قانون دان میاں شاہ عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا وقار بلند کیا ہے ۔ بھارت کو مؤثر حکمت عملی کے تحت جواب دینا اور امریکہ و ایران کو اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرنا پاکستان کی اہم کامیابیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی صورتحال میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ ہوا ہے ۔ پاکستان امن اور مذاکرات کا خواہاں ہے ، تاہم ملکی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔میاں شاہ عباس کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیاں اور افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات تشویش ناک ہیں۔ افواج پاکستان ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پوری قوم کو اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پاکستان کی ترقی، استحکام اور پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...