ون ڈش کی خلاف ورزی ، اشیاء مہنگی فروخت پر کارروائی

ون ڈش کی خلاف ورزی ، اشیاء مہنگی فروخت پر کارروائی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے شہر کے مختلف میرج ہالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کے اچانک دورے کیے ۔

اس دوران ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ناقص انتظامات پر ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف میرج ہالز کا معائنہ کرتے ہوئے شادی تقریبات میں کھانے کے انتظامات اور ون ڈش پالیسی کی پابندی چیک کی۔ انہوں نے ہالز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈش پالیسی کا مقصد شادی تقریبات کے غیر ضروری اخراجات اور شہریوں پر معاشی بوجھ کم کرنا ہے ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا دورہ کیا اور سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ ایک اسٹور پر ڈی سی کاؤنٹر کے انتظامات غیر تسلی بخش پائے گئے ، جس پر متعلقہ انتظامیہ کو جرمانہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اسٹور انتظامیہ کو ڈی سی کاؤنٹر فعال رکھنے اور شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...