تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، شیخ محمدعلی

تاجروں کے مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کرینگے ، شیخ محمدعلی

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب سینئر نائب صدر شیخ محمد علی کو مبارکباد دینے کے لئے آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین ممتاز علی بابر۔۔۔

 چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین جنوبی پنجاب مرزا اعجاز علی، جنرل سیکرٹری ملتان شہر عزیز الرحمن انصاری اور محمد رمضان یوسف نے چیمبر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی۔اس موقع پر چیمبر کے بانی صدر شیخ فیصل سعید اور سابق صدر حافظ عمیر سعید بھی موجود تھے ۔ نومنتخب سینئر نائب صدر شیخ محمد علی نے مبارکباد دینے والے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے اتحاد، باہمی مشاورت اور مشترکہ جدوجہد سے کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے اور چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے ادا کرتے ہوئے تاجروں کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...