موبائل پولیس سٹیشنز کے ذریعے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاری

 موبائل پولیس سٹیشنز کے ذریعے  شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاری

ملتان (کرائم رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ملتان میں موبائل پولیس اسٹیشن یونٹس کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب پولیس سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔۔

 پنک موبائل یونٹ گول باغ چوک جبکہ بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین گلہ منڈی میں شیڈول کے مطابق خدمات انجام دے رہی ہے ۔ان موبائل یونٹس کے ذریعے شہری آن لائن ایف آئی آر، ای ٹیگنگ، کریکٹر ویری فکیشن، ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ داری رجسٹریشن سمیت 14 مختلف پولیس سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...