عدم برداشت، نفرت ،انتہا پسندی قومی یکجہتی کیلئے سنگین چیلنج
ملتان (کرائم رپورٹر) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، نفرت اور۔۔
انتہا پسندی سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے سنگین چیلنج بن چکی ہیں۔ ایک مہذب معاشرے کی بنیاد اختلافِ رائے کے احترام، مکالمے اور باہمی برداشت پر قائم ہوتی ہے ۔عالمی یومِ برداشت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام اور سیرتِ نبویؐ صبر، عفو و درگزر، حسنِ اخلاق اور احترامِ انسانیت کا درس دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments