181 افراد کو ایمرجنسی امداد فراہم

181 افراد کو ایمرجنسی امداد فراہم

ملتان (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے مجموعی طور پر 187 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 181 افراد کو ریسکیو کیا۔۔

 ان ایمرجنسیز میں 173 ملتان شہر، 9 شجاع آباد جبکہ 5 جلالپور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔اس دوران 36 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 34 ملتان، 2 شجاع آباد اور 0 جلالپور پیر والا میں پیش آئے ۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی مجموعی تعداد 110 رہی جن میں 108 ملتان، 2 شجاع آباد اور 0 جلالپور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔اسی طرح 2 فائر ایمرجنسیز، 4 کرائم انسیڈنٹس اور 6 فال انسیڈنٹس رپورٹ ہوئے ۔مجموعی طور پر 168 افراد کو ملتان، 9 کو شجاع آباد اور 4 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...