نویں جماعت کا سمارٹ سلیبس، پیئرنگ سکیمز جاری
تعلیمی سیشن اور سالانہ امتحانات 2027 کے لیے ماڈل پیپرز بھی جاری ترجمۃ القرآن اور ایتھکس میں کوئی موضوع حذف نہیں کیا گیا ہے ،پیکٹا
ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) نے تعلیمی سیشن 2026-27 اور بورڈز کے سالانہ امتحانات 2027 کے لیے نویں جماعت کا سمارٹ سلیبس، پیئرنگ اسکیمز اور ماڈل پیپرز جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سمارٹ سلیبس میں کمپیوٹر سائنس اینڈ انٹرپرینیورشپ، جنرل سائنس اور مسیحی تعلیم کے مضامین شامل ہیں۔ پیکٹا نے واضح کیا ہے کہ نویں جماعت کے مضامین ترجمۃ القرآن اور ایتھکس میں کوئی موضوع یا مشقی سوال حذف نہیں کیا گیا، اس لیے ان مضامین کے لیے سمارٹ سلیبس جاری نہیں کیا گیا۔پیکٹا نے ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن، سمارٹ سلیبس، پیئرنگ اسکیمز اور ماڈل پیپرز ادارے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں تاکہ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی ادارے امتحانات کی تیاری کے لیے بروقت ان سے استفادہ کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments