میٹرک وانٹر امتحانات کی ترتیب تبدیل کرنے کا فیصلہ
پہلے دسویں، پھر بارہویں، نویں اور آخر میں گیارہویں کے امتحانات ہونگے
ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے آئندہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی ترتیب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئی ترتیب کے مطابق اس مرتبہ امتحانات سابقہ طریقہ کار کے بجائے نئے شیڈول کے تحت منعقد کیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں دسویں جماعت، دوسرے مرحلے میں بارہویں جماعت، تیسرے مرحلے میں نویں جماعت اور آخری مرحلے میں گیارہویں جماعت کے امتحانات لیے جائیں گے ۔ اس فیصلے کے بعد طلبہ و طالبات کو اپنی امتحانی تیاری نئی ترتیب کے مطابق کرنا ہوگی۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلوں کا عمل جلد شروع کرنے کے پیش نظر امتحانات کی ترتیب تبدیل کی گئی ہے تاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلوں کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے ۔ تاہم امتحانات کی حتمی تاریخوں اور تفصیلی ڈیٹ شیٹ کا اعلان متعلقہ تعلیمی بورڈز کی جانب سے کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments