تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے انتخابات ضروری ،معین بھٹہ

تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے انتخابات ضروری ،معین بھٹہ

کبیر شہید قبرستان تا داتا چوک تاجران کے انتخابات کیلئے گروپ رجسٹریشن شروعتین تاجر گروپوں کے صدارتی امیدواروں نے حامیوں سمیت درخواستیں جمع کرا دیں

ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران کبیر شہید قبرستان تا داتا چوک کے انتخابات کے سلسلے میں تین تاجر گروپوں نے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی ملک معین بھٹہ، معاونین عاصم اقبال ایوبی اور شیخ اکمل کو سینئر وائس چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز شیخ عاصم اعجاز کے دفتر میں تاجر ہمدرد گروپ کے صدارتی امیدوار سلمان بلوچ خان، تاجر عوامی گروپ کے امیدوار اسرار احمد خان اور تاجر اتحاد گروپ کے امیدوار ملک عمیر عاربی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ درخواستیں جمع کرائیں۔اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی ملک معین بھٹہ نے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے انتخابات انتہائی ضروری ہیں۔ مارکیٹوں اور علاقوں سے منتخب ہونے والے نمائندے تاجروں کے مسائل بہتر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔وائس چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز شیخ عاصم اعجاز نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...