جماعت اہلسنت کا عزم نو کنونشن 19 نومبر کو ملتان میں ہوگا
کنونشن کی تیاریاں جاری ،مرکزی و صوبائی قائدین ،علماء ومشائخ کی شرکت متوقع
ملتان (کرائم رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام عظیم الشان ‘‘عزم نو کنونشن’’ 19 نومبر 2026ء بروز جمعرات صبح 9 بجے ادارہ کنز الایمان، گلشن کالونی، نزد بلال چوک، پرانا شجاع آباد روڈ ملتان میں منعقد ہوگا۔ کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی قائدین، علمائے کرام، مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔یہ اجتماع جانشین امام اہل سنت اور مرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی کی سرپرستی میں منعقد ہوگا۔ امیر جماعت اہل سنت ضلع ملتان علامہ غلام یٰسین خان سعیدی صدارت کریں گے ، جبکہ ناظم اعلیٰ پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور مرکزی ناظم اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری خصوصی خطاب کریں گے ۔ مہمانان خصوصی میں وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، صاحبزادہ محمد ذیشان کلیم معصومی، حاجی محمد حسین بابر اور پروفیسر قاری محمد سلیم اشرف قادری شامل ہیں۔کنونشن میں تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں، اتحاد امت، دینی شعور کی بیداری، تحفظ عقائد اہل سنت اور نوجوان نسل کی دینی رہنمائی پر اظہار خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر جماعتی نظم و نسق بہتر بنانے اور دعوت و تبلیغ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا جائے گا۔جماعت کی جانب سے علمائے کرام، مشائخ، دینی و سماجی شخصیات اور کارکنان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت شرکت کرکے کنونشن کو کامیاب بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments