ٹریکٹر پردرخت کی منتقلی، فاریسٹ رینج انچارج معطل
لڈن روڈ کا معائنہ، سڑک کو نقصان پہنچنے کے شواہد نہ ملے ، کارروائی شروع
ملتان (وقائع نگار خصوصی)سوشل میڈیا پر درخت کو ٹریکٹر کے ذریعے منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آنے اور سڑک کو نقصان پہنچنے کی شکایت پر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو کارروائی کی ہدایت کی۔ ترجمان کمشنر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نے محکمہ ہائی ویز کے سینئر سب انجینئر کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر سڑک کا معائنہ کیا، تاہم سڑک کو نقصان پہنچنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔انکوائری کے مطابق لڈن روڈ پر درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی، جس پر محکمہ جنگلات نے درخت ہٹانے کے لیے عبد الحق اور ٹریکٹر ڈرائیور کی خدمات حاصل کی تھیں۔ دونوں افراد عارضی طور پر سرکاری ڈیوٹی کے لیے مامور کیے گئے تھے ۔ درخت کی منتقلی کے دوران غفلت برتنے پر ممتاز، انچارج فاریسٹ رینج وہاڑی کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ آئندہ درختوں کی منتقلی کے لیے ٹرالی یا لوڈر استعمال کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے تاکہ سڑکوں کو نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments