غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، اسلامی ممالک عملی اقدامات کریں:حافظ غلام اللہ

غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، اسلامی ممالک عملی اقدامات کریں:حافظ غلام اللہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) مرکزی جمعیت اہلحدیث جنوبی پنجاب کے ناظم اعلیٰ حافظ غلام اللہ محمدی اور جماعت اسلامی کے رہنما طارق فاروق بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت 18 اسلامی ممالک کی جانب سے۔۔

 غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت خوش آئند ہے ، تاہم صرف مذمتی بیانات جاری کرنا کافی نہیں، اسلامی ممالک کے حکمران مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں عملی اقدامات بھی کریں۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ حالیہ حملے میں ایک ڈاکٹر اور مریضوں کی شہادت انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے کے لیے کافی ہے ، مگر افسوس کہ عالمی برادری اور بالخصوص مسلم ممالک کی جانب سے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے ۔ غزہ کے لاکھوں مظلوم شہری بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں، خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی میں شدید رکاوٹیں حائل ہیں اور بھوک و بیماری سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...