وہاڑی چیمبر کے وفد کا لاہور میں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا دورہ

وہاڑی چیمبر کے وفد کا لاہور میں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا دورہ

وفد کی صنعتی اداروں سے ملاقاتیں، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاروباری وفد نے لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 10ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا دورہ کیا، جہاں وفد کے اراکین نے ملکی و بین الاقوامی صنعتی اداروں کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام کاروباری وفد کی قیادت ایگزیکٹو ممبر محمد زین ایوب اور سابق نائب صدر حافظ ممتاز احمد راں نے کی۔ وفد میں حمزہ ممتاز، طاہر نواز، کاشف عمران، محمد شبیر، فرید علی اور محمد عرفان شاہد شامل تھے ۔ دورے کے دوران وفد کے اراکین نے مختلف صنعتی و تجارتی اسٹالز کا معائنہ کیا اور ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کرکے جدید صنعتی مصنوعات، مشینری، ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے نئے رجحانات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر مختلف کاروباری اداروں کے نمائندگان کے ساتھ باہمی تعاون، تجارتی روابط، کاروباری شراکت داری اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے دورے کا ایک اہم مقصد ضلع وہاڑی کی کاروباری برادری کو قومی و بین الاقوامی صنعتی منڈیوں سے منسلک کرنا، جدید صنعتی ترقی کے تجربات سے استفادہ کرنا اور مقامی کاروباری اداروں کے لیے نئے تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے دورے کے بہترین انتظامات اور وفد کے ساتھ بھرپور تعاون پر منیجر محترمہ طیبہ نعیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ چیمبر کے مطابق ان کی پیشہ ورانہ معاونت، خلوصِ میزبانی اور قابلِ قدر تعاون نے اس دورے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہاڑی چیمبر کاروباری برادری کی ترقی، صنعتی روابط کے فروغ اور اپنے اراکین کو قومی و بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں مؤثر نمائندگی فراہم کرنے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...