طالبہ زیادتی کیس میں نیا انکشاف، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

طالبہ زیادتی کیس میں نیا انکشاف، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

ایف آئی آر اور میڈیکل رپورٹ میں تضاد سامنے آگیا، پولیس سے شفاف تفتیش کا مطالبہ

گگومنڈی (نامہ نگار) طالبہ سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں میڈیکل رپورٹ کے ذریعے اہم انکشاف سامنے آیا ہے ، جس کے مطابق متاثرہ دسویں جماعت کی طالبہ تین ماہ کی حاملہ ہے ، جبکہ ایف آئی آر میں درج وقوعہ کی تفصیلات اس رپورٹ سے مختلف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 183 ای بی کے رہائشی محمد اسلم رحمانی کی اہلیہ نسیم بی بی نے چار روز قبل تھانہ گگومنڈی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ویگن ڈرائیور طاہر رحمانی نے ان کی بیٹی (م۔ش) کو سکول چھوڑنے کے لیے گھر سے لے جاتے ہوئے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق ملزم طاہر رحمانی متاثرہ طالبہ کا کزن ہے اور طالبہ اس سے شادی کی خواہشمند تھی، تاہم ملزم کی پہلے سے شادی اس راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔ مقامی حلقوں نے پولیس سے واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...