سوشل میڈیا پر حساس اداروں سے تعلقات ظاہر کرنے والا شخص مقدمے میں نامزد

 سوشل میڈیا پر حساس اداروں سے تعلقات ظاہر کرنے والا شخص مقدمے میں نامزد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سوشل میڈیا پر حساس اداروں سے خصوصی تعلقات ظاہر کرکے شہریوں کو مبینہ طور پر دھمکانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ۔۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چوک سرور شہید کے علاقے چک نمبر 568 ٹی ڈی اے میں رفیق کالونی سنانواں کے رہائشی عبدالشہباز گرمانی کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنی سوشل میڈیا آئی ڈی کے ذریعے حساس اداروں کے ساتھ خصوصی تعلقات ظاہر کیے اور دعویٰ کیا کہ اسے ادارے کی جانب سے مختلف غیر قانونی اور من پسند کام کرنے کی منظوری اور اجازت حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...