محکمہ زراعت کا کریانہ سٹور پر چھاپہ ، زہریلی گولیاں قبضے میں لے لیں

محکمہ زراعت کا کریانہ سٹور پر چھاپہ ، زہریلی گولیاں قبضے میں لے لیں

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ وہاڑی نے گندم کی زہریلی گولیوں (ایلومینیم فاسفائیڈ) کی غیر قانونی فروخت کے ۔۔

خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیل بورے والا کے اڈہ جملیرا میں طارق کریانہ سٹور پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر فروخت کی جانے والی گولیاں قبضے میں لے لیں۔ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ محفوظ الحق کی ہدایات پر کی گئی کارروائی کے بعد تھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج کروانے کے لیے استغاثہ جمع کرا دیا گیا۔ محکمہ زراعت نے خبردار کیا ہے کہ زہریلی گولیوں کی فروخت صرف لائسنس یافتہ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کر سکتے ہیں، جبکہ کریانہ اور پنسار سٹورز پر ان کی فروخت ممنوع ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...