ہیڈ لانجو کے قریب تیز رفتار ڈالہ الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

 ہیڈ لانجو کے قریب تیز رفتار  ڈالہ الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ہیڈ لانجو کے قریب تیز رفتار شہہ زور ڈالہ بے قابو ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق چوک سرور شہید کے علاقے ہیڈ لانجو، دائرہ دین پناہ روڈ پر جام پور سے پیاز لوڈ کرکے چوک سرور شہید آنے والا شہہ زور ڈالہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے اتر گیا اور الٹ گیا۔ حادثے میں ڈالہ ڈرائیور چک نمبر 254 فتح پور ضلع لیہ کا رہائشی 42 سالہ حسن اختر زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...