گندم کے بعد گنے کے کاشتکار بھی شدید مشکلات کا شکار

گندم کے بعد گنے کے  کاشتکار بھی شدید مشکلات کا شکار

ملتان (وقائع نگار خصوصی) صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ گندم کے بعد گنے کے کاشتکار بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔

 پیداواری لاگت میں اضافے ، حکومتی پالیسیوں اور گنے کی قیمت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال نے کسانوں کی پریشانی بڑھا دی ہے ۔ انہوں نے زرعی شعبے کی صورتحال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے اور کاشتکاروں کو ان کا حق دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کاشتکاروں کو سینکڑوں ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے اچانک شوگر ملیں چلانے کا حکم دے دیا، لیکن کسانوں کو تاحال گنے کی قیمت معلوم نہیں۔ بروقت چینی برآمد نہ کرنے سے بھی زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے کے باوجود کسانوں کو مناسب معاوضہ نہیں مل رہا اور کسانوں کی مشکلات کے باعث عام آدمی کو سستی روٹی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دنیا میں 10 سے 20 سالہ زرعی پالیسیاں بنائی جاتی ہیں، جبکہ پاکستان میں ایک سالہ مستقل پالیسی بھی موجود نہیں۔ خالد محمود کھوکھر نے زرعی شعبے کی تباہی کی جوڈیشل انکوائری کرانے اور فیلڈ مارشل سے کاشتکاروں کو ان کا حق دلانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...