میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ ملتان ڈسٹرکٹ کی پہلی پوزیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر) انٹر ڈسٹرکٹ میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ملتان ڈسٹرکٹ نے پہلی جبکہ لودھراں نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ویژن یوتھ ایئر2026ء کے تحت پنجاب کے۔۔
محکمہ امور نوجوانان و کھیل کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیر اہتمام مقابلے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوئے ۔چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان، وہاڑی، لودھراں اور خانیوال کے پہلوانوں نے مختلف وزن کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ مقابلوں میں ملتان کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی جبکہ لودھراں کے کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔چیمپئن شپ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان رانا اخلاق احمد اور سابق رکن قومی اسمبلی طارق رشید تھے ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم، لودھراں کے سپورٹس آفیسر ساجد محمود، خانیوال کے سپورٹس آفیسر محمد حفیظ، تحصیل سپورٹس آفیسر فاروق لطیف، نور خان قیصرانی اور کوچز ڈاکٹر عدنان مرزا، شاہد لطیف اور ناصر حسین بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments