وارڈن سے ہاتھا پائی،دھمکیاں دینے والے 3افراد پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر) کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ممتاز آباد پولیس کو خضر حیات ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار تین اشخاص شعیب منظور ، منیب اور ذکی کو روکا تو تینوں نے ہاتھا پائی شروع کردی اور ویڈیو بناکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments