موبائل مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) پانچ مرلہ اسکیم پاہی والہ میں موبائل شاپ پر کام کرنے والا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حسنین نامی نوجوان موبائل مرمت کر رہا تھا کہ کاویہ سے اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ فوری موقع پر پہنچا اور متاثرہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہروڑپکا منتقل کیا، جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments