مونڈکا :ترقیاتی کاموں کا فقدان شہریوں کا شدید احتجاج
مونڈکا (نامہ نگار) اندرون شہر ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے نئی سیوریج سکیم اور بستی گربھڑ براستہ رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال تا پل بنگلہ روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کر دیا۔
اس سلسلے میں شہریوں رانا ندیم احمد، آفاق بھٹہ، مرید احمد ندیم، رانا حمزہ جمشید، رانا مزمل جمشید، رانا طلحہ، رانا نومی اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کی مشکلات کم اور زندگی آسان ہوتی ہے ۔ ۔ انہوں نے ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر، ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ منصوبوں پر فوری کام شروع کرایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments