کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دونوں دھڑے متحد ہو گئے
وہاڑی(نامہ نگار)کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دونوں دھڑے بزرگ رہنما کی مبینہ درخواست پر متحد ہوگئے، جن میں صدر رانا محمد عثمان، چیئرمین حاجی اصغر ورک، سرپرست اعلیٰ رانا محمد حنیف اور جنرل سیکرٹری چوہدری امان اللہ مانی سمیت دیگر شامل تھے۔
دوسری جانب ضلعی صدر چوہدری محمد سعید عرف بلا، نعمان خالد نومی، چوہدری شہزاد اکبر اور امجد بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے اس عمل کو مسترد کرتے ہوئے تمام کار ڈیلرز کی رجسٹریشن اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔ گزشتہ روز بزرگ رہنما نے الیکشن کے حامی رہنماؤں سے ایسوسی ایشن کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ساتھ دینے کی درخواست کی اور موجودہ عہدوں کی پیشکش بھی کی، تاہم امجد بھٹی، نعمان خالد نومی اور چوہدری شہزاد اکبر سمیت دیگر رہنماؤں نے بغیر کسی عہدے کے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا، اس شرط پر کہ آئندہ عہدیداران کا انتخاب ہمیشہ الیکشن کے ذریعے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments