گگو منڈی : پولیس گشت، ڈکیتی کی واردات ناکام، ملزم فرار

گگو منڈی : پولیس گشت، ڈکیتی کی واردات ناکام، ملزم فرار

پولیس موبائل پہنچتے ہی ملزم یرغمالیوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے ،مقدمہ درج

 گگو منڈی (نامہ نگار) پولیس گشت کے باعث شہری ڈکیتی کی واردات سے محفوظ رہے ، جبکہ پولیس کی بروقت آمد دیکھ کر پھولن دیوی سمیت ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مدثر اقبال ڈوگر اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر بورے والا سے گگو منڈی آرہے تھے کہ 201-اے بی کے قریب کار سوار ملزمان نے تعاقب کے بعد اپنی گاڑی ان کے آگے لگا کر روک لیا۔ ملزمان نے کار میں سوار دو خواتین اور ایک مرد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ اسی دوران معمول کے مطابق گشت کرنے والی پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی، جسے دیکھتے ہی ملزمان یرغمالیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...