کلاتھ یونین شاہجمال کی 25 سال بعد تنظیم نو، عدنان گل صدر منتخب
مونڈکا (نامہ نگار) شاہجمال میں کپڑے کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم کلاتھ یونین کی 25 سال بعد تنظیم نو کر دی گئی۔۔۔
، جس کے تحت سابق صدر مرحوم حاجی گل شیر کے صاحبزادے انجینئر عدنان گل کو متفقہ طور پر صدر جبکہ ملک محمد شعبان صدیق ببر کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔نومنتخب عہدیداروں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلاتھ یونین شاہجمال سو سے زائد کپڑے کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے ، جس کا مقصد دکانداروں کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔ ماضی میں تاجروں کو مختلف مشکلات اور عدم تحفظ کا سامنا رہا، جس کے باعث ایک مشترکہ پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی اور اعتماد ان کے لیے اعزاز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments