ہیلمٹ پر بھاری چالان، ایل پی جی کی مہنگی فروخت پر انتظامیہ خاموش
وجھیانوالہ (نامہ نگار) اندرونِ شہر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے کے چالان کیے جا رہے ہیں۔۔۔
، جبکہ دوسری جانب ایل پی جی کا سلنڈر مبینہ طور پر 6 ہزار روپے میں فروخت ہونے کے باوجود قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی۔شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کرنے والی انتظامیہ ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت کا نوٹس کیوں نہیں لے رہی؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی عوام مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں گیس کی زائد قیمتوں نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments