وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور بار کی ترقی پہلی ترجیح ہوگی، عمران آرائیں

وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور بار کی ترقی پہلی ترجیح ہوگی، عمران آرائیں

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار چوہدری عمران ارشاد آرائیں نے کہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں قانون کی بالادستی، وکلاء کے حقوق کے تحفظ، سینئر اور ۔۔

جونیئر وکلاء کی عزت و تکریم اور بار کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔ وکلاء کے لیے نئے چیمبرز کا بڑا بلاک تعمیر کروا کر میرٹ پر الاٹ کیا جائے گا اور بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگا۔وہ مختلف وکلاء گروپس کی جانب سے حمایت کے اعلان کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ وکلاء اور ان کے اہل خانہ کو سنگین بیماریوں کے مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے ، وکلاء کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی معاونت دینے کی کوشش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...