سماعت بحالی کی جانب پیشرفت بچے کا کامیاب کوکلیئر امپلانٹ

سماعت بحالی کی جانب پیشرفت بچے کا کامیاب کوکلیئر امپلانٹ

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان کے شعبہ ای این ٹی میں دو سالہ بچے تراب عباس کا کامیاب کوکلیئر امپلانٹ کر دیا گیا۔ بچے کے لیے امپلانٹ کا آلہ این ایس یو کے (NSUK) اور نانا (NANA) کے تعاون سے عطیہ کیا گیا، جبکہ اس منصوبے میں ڈاکٹر احتشام قریشی کی۔۔۔

 خصوصی کاوشیں شامل رہیں۔ بچے کے والد ڈاکٹر فضل عباس نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 7 میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔شعبہ ای این ٹی کے مطابق عطیہ شدہ امپلانٹ کے ذریعے بچے کو سماعت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کامیاب سرجری کی گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں باقاعدہ کوکلیئر امپلانٹ پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...