زائد المعیاد،ممنوعہ ادویات بیچنے والے باز آ جائیں‘ڈرگ کنٹرولر

زائد المعیاد،ممنوعہ ادویات بیچنے والے باز آ جائیں‘ڈرگ کنٹرولر

شاہ پور(نمائندہ دنیا)کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، زائد المعیاداور ممنوعہ ادویات رکھنے والے مالکان باز آ جائیں۔۔۔

 ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی یہ بات ڈپٹی ڈرگ کنٹرولز ڈاکٹر فہیم ضیاء نے شاہ پور میں میڈیکل سٹورز مالکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، محکمہ صحت ڈرگ کنٹرول اتھارٹی سرگودھا کے حکم پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر فہیم ضیاء نے کا غیر میعاری زائد المعیاد ادویات فروحت کرنے والے میڈیکل اسٹوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے شاہپور شہر کے ظفر میڈیکل سٹور اور سعید سنز فارمیسی سے ایکسپائر ادویات ،نارکوٹکس ادویات ،ریٹل پرائس کٹی ھوئی ادویات برآمد کرتے ہوئے مزید کاروائی کے لیے مراسلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سرگودھا کو ارسال کر دیا ، میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی غیر موجودگی پر بھی کاروائی کرتے ہوئے مفصل چالان ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں