چھٹی کے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن ،ریڑھی فروشوں کیساتھ تلخ کلامی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کا عملہ انکروچمنٹ چھٹی کے روز بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے میں مصروف رہا۔۔۔
انکروچمنٹ عملہ نے امین بازار، اردو بازار، کارخانہ بازار، میاں خان روڈ، مسلم بازار اور دیگر علاقوں میں بھر پور کارروائی کرتے ہوئے عارضی تجاوزات کو بڑی تعداد میں قبضہ لے کر کارپوریشن کے سٹور میں جمع کروا دیا، اس موقعہ پر عملہ کی بعض ریڑھی فروشوں کے ساتھ معمولی تلخ کلامی بھی ہوئی۔