مارکیٹ کمیٹیوں کا موجودہ سٹرکچر بہتر نہ ٹیمیں فعال

 مارکیٹ کمیٹیوں کا موجودہ سٹرکچر بہتر نہ ٹیمیں فعال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومتی ہدایت کے باوجود سرگودھا ریجن کی مارکیٹ کمیٹیوں کے موجودہ سٹرکچر اور خدمات میں بہتری لانے کیلئے اعلی سطحی کمیٹی کا قیام بے سود۔۔۔

 جبکہ ٹیمیں بھی فعال ہو سکیں اور نہ ہی بہتری کیلئے اقدامات آغاز ہو سکا جبکہ مارکیٹ کمیٹیوں کی حالت زار قابل رحم ہونے کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہونے لگی ہے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حکومت پنجاب نے سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں تین تین رکنی ٹیمیں تشکیل دے کر مارکیٹ کمیٹیوں کے موجودہ منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات، ملازمین کے مکمل کوائف اور دیگر مطلوبہ ریکارڈ طلب کیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ٹیمیں تاحال فعال نہیں ہو سکیں جبکہ اعلی سطحی کمیٹی کی جانب سے ایک دو مرتبہ باز پرس کے بعد مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی گئی جس کے باعث مارکیٹ کمیٹیو ں کی حالت زار دگرگوں ہونے لگی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں