راولپنڈی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ٹریفک چلنا دشوار ہو گیا

راولپنڈی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ٹریفک چلنا دشوار ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کووفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے ملانیوالی بین الاضلاعی شاہراہ راولپنڈی روڈ پر ٹریفک کا چلنا دشوار ہو گیا۔۔۔

 خوشاب سے کٹھہ سگھرال تک سڑک کا 25کلو میٹر حصہ ٹوٹ پھوٹ کر گڑھوں کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ اس ایریا میں حادثات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے ، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم شاہرہ کی تعمیر و توسیع پر فوری توجہ مبذول کیا جائے ، عوامی حلقوں کے مطابق یہ سڑک ضلع خوشاب کے منتخب اراکین اسمبلی کی گزر گاہ ہونے کے باوجود ارباب اختیار کی توجہ سے محروم ہے ، ہر سال اس اہم شاہرہ کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز کی منظوری کی نوید سنائی جاتی ہے لیکن ابھی تک کوئی عملی تحرک نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں