یونیورسٹی آف سرگودھا کے دوسر ے سالانہ ریسرچ ایرینا کا آج افتتاح
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے سالانہ ریسرچ ایرینا 2025 کا آج افتتاح کریں گے ۔
اس میگا فیسٹیول کے پہلے روز مجموعی طور پر 18سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں قومی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم، محققین، سکالرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ پیشہ ور شخصیات شرکت کریں گی۔