گندم کی کاشت ہدف سے زیادہ ،مزید اضافے کا امکان

 گندم کی کاشت ہدف سے زیادہ ،مزید اضافے کا امکان

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت سرگودھا کے افسروں کی کاوشوں کے باعث گندم پیداواری کا ہدف کراس ہوگیا۔

 حکومت پنجاب نے ضلع سرگودھا میں 5لاکھ33ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کرنیکا ہدف دیا تھا جو محکمہ زراعت سرگودھا کے افسران نے گاؤں گاؤں جاکر زمینداروں کو گندم کاشت کرنے پر قائل کیا جس پر ضلع بھر میں 5لاکھ46 ہزار447 ایکڑ پر گندم کاشت ہوچکی ہے جس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں