کمپنی باغ جوائے لینڈ ونٹر فیسٹول کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
23دسمبر سے 6جنوری تک فیسٹول لگایا جاتاہے ،فنڈز نہ ملنے پر انعقاد مشکل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کی جانب سے شہریوں کو سستی تفریح فراہم کرنے کے لئے 23دسمبرسے کمپنی باغ جوائے لینڈ میں لگایا جا نے والا ونٹر فیسٹیول فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے فلاپ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فنڈ نہ ملنے سے ہارٹیکلچر ایجنسی کی مالی حالت بہتر نہ ہے جس وجہ سے ونٹر فیسٹیول ناکام ہو سکتا ہے فیسٹیول 6جنوری2026تک جاری رہے گا فیسٹیول میں پھولوں کی نمائش بچوں کے لئے چھولے کھانے پینے کے سٹالز اور موسیقی کے پروگرام ہونگے جس کے لئے لاکھوں روپے چاہیے جب کہ ایجنسی اپنے ملازمین کو تنخواہیں مشکل سے دے رہی ہے ۔