شرابی جیٹھ کی حافظ قرآ ن بھاوج سے زیادتی کی کوشش

شرابی جیٹھ کی حافظ قرآ ن بھاوج سے زیادتی کی کوشش

ناصر کیخلاف شوہرمدثر کو شکایت کی تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،دانت توڑ د ئیےبالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، چھری سے وار ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شراب کے نشہ میں دھت جیٹھ کی حافظ قرآ ن بھاوج کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ، شوہر کو بتانے پر اس نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے منہ بند رکھنے کی دھمکی ، متاثرہ خاتون ڈپریشن کا شکار ہو کر انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی، 102شمالی کی رہائشی مسماۃ(ا ح) نے پولیس کو بتایا کہ وہ تعلیم یافتہ گریجویٹ قرآن حافظہ اور معلمہ ہے ، 9دسبر کی شام ہو گھر کے کاموں میں مشغول تھی کہ اسی دوران اسکا جیٹھ ناصر اقبال شراب کے نشہ میں دھت آن دھمکا جو کہ پہلے ہی چار شادیاں کر کے چاروں کو طلاق دے چکا ہے، ملزم نے آتے ہی مجھے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش جس پر وہ بھاگ کر کمرے میں گئی اور اندر سے کنڈی لگا لی، رات کو اس کا خاوند مدثر اقبال آیا تو وہ بھی شراب کے نشہ میں مدہوش تھا، جس پر صبح اٹھنے کے بعد اس نے تمام واقعہ اپنے شوہر کو بتایا تو وہ میری بات کا یقین کرنے کی بجائے الٹا اپنے بھائی ناصر کے ساتھ مل کر مجھ پر تشد د کرنے لگا ،دونوں نے مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا،اور چھری سے وار کر کے مضروب کر تے ہوئے دانت توڑ ڈالے ، بعدازاں ناصر نے پسٹل تان کر دھمکی دی کہ اگر آواز نکالی تو تمہیں قتل کر دیں گے ، خاتون نے مزید بتایا کہ آٹھ ماہ قبل بھی ناصر زبردستی زیادتی کی کوشش کر چکا ہے مگر اسکے معافی مانگنے پر برادری نے صلح صفائی کروا دی ، پولیس نے خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور جیٹھ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی تاہم گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں