صراف کے ملازم نے 1کروڑ 82لاکھ کا سونا خوربرد کر لیا
ملازم عدنان کی فیصل جاوید کو دھمکیاں،ساجد کے 1کروڑ 20لاکھ ہڑپ محمد احسان کے 5لاکھ روپے ہتھیا لئے ،ملزموں کے خلاف مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فراڈ کی مختلف وارداتوں میں صرافہ بازار کے صراف فیصل جاوید کے ملازم محمد عدنان نے 1کروڑ82لاکھ روپے کا سونا امانت میں خیانت کرتے ہوئے غائب کر دیا اور واپس کرنے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا، جبکہ قرطبہ ٹاؤن کے ساجد خان سے محمد آصف نے 1کروڑ 20لاکھ روپے اورسردار پور موردوالاکے محمد احسان سے غلام عباس نے 5لاکھ روپے کی ر قوم کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لیں ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔