ٹرین حادثے میں شہید اہلکاروں کی پولیس لائن میں نماز جنازہ

ٹرین حادثے میں شہید اہلکاروں کی پولیس لائن میں نماز جنازہ

ڈی پی او ،افسروں کی شرکت ،پولیس دستے کی سلامی ،میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دوران ڈیوٹی ٹرین حادثے جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس پی یو کے 2 جوانوں کی نمازِ جنازہ ذکاء اﷲ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، گزشتہ شب موبائل وین اور ٹرین کے درمیان حادثے میں 2 جوان شہید، اور 3 جوان زخمی ہوئے تھے ، شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل امان اﷲ اور کانسٹیبل سبطین کی نماز جنازہ میں ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو نوید ارشاد، پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے شہداء کو سلامی پیش کی گئی ،بعدازاں شہدا ء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں