آر پی او آفس میں تعینات نائب قاصد کی ریٹائرمنٹ پر ایک پر وقارتقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے آر پی او آفس میں تعینات نائب قاصد ظہور الحسن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پر وقارتقریب کا انعقاد کیا۔
جس میں ایس پی لیگل افتخار احمد دیو، اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک سمیت دیگر دفتری اسٹاف نے شرکت کی۔آر پی او نے ظہور الحسن کی خدمات کو سراہا اور آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ اور تحائف دے کر رخصت کیا۔