ترقیاتی سکیموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

 ترقیاتی سکیموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں، ان میں کسی قسم کی بے ضابطگی قبول نہیں کی جائیگی

خوشاب (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی خوشاب کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں، فنڈز کی دستیابی اور ان کے درست استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں، ان میں کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکیموں کو مقررہ مدت میں اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ، بصورت دیگر ناقص کام کی صورت میں ٹھیکیداروں کے ساتھ متعلقہ محکموں کے سربراہان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں