کرسمس صرف مذہبی تہوار نہیں بلکہ محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام ہے ، عاصم شیر میکن
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) کرسمس صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام ہے ۔
امسال پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر کرسمس کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ، وہ خود ہفتے کے دن شاہ پور چرچ میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کریں گے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن کرسمس کے موقع پر شاہ پور چرچ کے پادری ارشد مسیح سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت ہے کہ کرسمس کی خوشیاں خصوصی بچوں اور مستحق افراد کے ساتھ منائی جائیں تاکہ وہ خود کو معاشرے کا برابر کا حصہ محسوس کریں۔