گاڑی کا پنکچر لگواتے شہری قتل مقدمہ درج ،ایک ملزم گرفتار

گاڑی کا پنکچر لگواتے شہری قتل  مقدمہ درج ،ایک ملزم گرفتار

شاہ پور صدر (نامہ نگار )پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے قصبہ بنگلہ حسین شاہ میں گذشتہ روز گاڑی کو پنکچرلگواتے ہوئے قتل ہونے والے محمد عمران کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بڑے بھائی اللہ کی مدعیت میں محمد عامر شاہ ، سید زین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اللہ دتہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی محمد عمران عمر 37 سال اپنے ہمراہ حاجی ابراہیم ، محمد رفیق بنگلہ حسین شاہ سوزوکی کیری ڈبہ کو پنکچرلگوانے آئے ، سید عامر شاہ اور سید زین موٹرسائیکل پرآئے اور عمران کو للکارتے ہوئے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ، ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ، وجہ عناد چند روز قبل مقتول عمران کی عامر شاہ کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی بتائی گئی ہے ، عامر شاہ نے ضیغم شاہ کے مشورے پر عمران کو قتل کیا ۔ پولیس تھانہ شاہ پورصدر نے دھولر موڑ کے قریب ضیغم شاہ کو بارہ بور بندوق لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں