شیخ قیصر عباس کی والدہ ،ملک انتسام بلال کی نانی کا انتقال

شیخ قیصر عباس کی والدہ ،ملک  انتسام بلال کی نانی کا انتقال

بھیرہ(نامہ نگار)سب انسپکٹر پولیس راولپنڈی شیخ قیصر عباس کی والدہ اور چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال کی نانی اماں انتقال کر گئیں۔

 ان کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے پڑھائی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری گلریز افضل چن سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آ ج صبح 10 بجے مسجد علی بھٹہ بھیرہ میں اور دعا 11 بجے ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں