داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ پر ایک ماہ میں گندم سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام

 داجل بین الصوبائی چیک  پوسٹ پر ایک ماہ میں گندم  سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا) پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گندم کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

انچارج چیک پوسٹ ملک مظفر جھکڑ سب انسپکٹر نے بتایا کہ ڈی پی او بھکر ملک شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر چیک پوسٹ پر سخت چیکنگ جاری ہے ۔ ان کے مطابق ایک ماہ کے دوران متعدد کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی گندم برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ داجل چیک پوسٹ سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں