میانوالی سے ماڑی انڈس لاہور جانے والی ٹرین کو ناکام بنانے کے حربے شروع

 میانوالی سے ماڑی انڈس لاہور جانے  والی ٹرین کو ناکام بنانے کے حربے شروع

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی سے ماڑی انڈس لاہور جانے والی کامیاب ترین ٹرین کو پھر سے ناکام بنانے کے حربے شروع کر دیئے گئے ہیں پہلے یہ پرائیویٹ چل رہی تھی اب ریلوے کی تحویل میں آنے کے بعد سے ٹرین کو لیٹ کرنا معمول بنا دیا گیا ہے

 گزشتہ رات بھی لاہور سے میانوالی کے لیئے ٹرین 12 بجے کے بعد روانہ ہو سکی بوگیاں غائب تھیں تیز گام کے آنے پر متعدد بوگیاں ادھار لے کر گاڑی روانہ کی گئی یہ حالات بہت خراب ہیں شہریوں مسافروں نے کہا ہے کہ میانوالی کی عوام کے ساتھ ریلوے حکام کی دوغلا اور بے رحمانہ پالیسی ہے بوگیاں بھی پرانی مانگی ہوئیں اور کم تعداد میں سروس بھی ناکارہ جبکہ کراچی پنڈی لاہور کے لیئے شاندار گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں