منشیات فروش گرفتار چرس برآمد،مقدمہ درج
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) تھانہ کمرمشانی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1260 گرام چرس برآمد کر لی۔
ڈی پی او میانوالی کی ہدایت پر مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ محمد الیاس ولد شاہنواز سکنہ موچھ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ڈی پی او نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔