ٹھٹھی ولانہ میں آنکھوں کا فری کیمپ ،150مریضوں کی چیکنگ،30آپریشن تجویز
بھیرہ (نامہ نگار )ٹھٹھی ولانہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ٹھٹھی ولانہ میں آنکھوں کا فری کیمپ منعقد کیا گیا۔
ایل آر بی ٹی شاہ پور سے آنے والی ماہر امراضِ چشم ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر احمد حسن کی قیادت میں 150 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 30 کے قریب مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن تجویز کیے گئے کیمپ انتظامیہ کے مطابق پرتگال سے آئے ہوئے رانا محمد صفدر اور چیمبر آف ایگریکلچر کے رہنما چوہدری ذیشان ریاض ولانہ نے بتایا کہ تمام تجویز کردہ مریضوں کے آپریشن ایل آر بی ٹی ہسپتال شاہ پور میں مکمل طور پر مفت کیے جائیں گے اور انہیں لینز بھی بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جائیں گے ۔